ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو میں آر ایس ایس کارکن ردیش قتل کی مذمت میں بھٹکل اے سی کو میمورنڈم

بنگلورو میں آر ایس ایس کارکن ردیش قتل کی مذمت میں بھٹکل اے سی کو میمورنڈم

Mon, 17 Oct 2016 18:31:35    S.O. News Service

بھٹکل :17/اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلورو شیواجی نگر کے مکین رئیل اسٹیٹ کے مالک ، آرا یس ایس کے کارکن آر،ردریش کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی بھٹکل نے پیر کو احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل اے سی کے ذریعے ریاستی گورنر کو اپیل سونپی۔

اپیل میں ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے   کہ سدرامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت میں سنگھ پریوار کے کارکنوں کے لئے کوئی تحفظ نہیں مل رہاہے ، سنگھ پریوار کے کارکنوں پر لگاتار ظلم ہورہاہے، گویا ریاست میں قانونی نظام خراب ہوگیا ۔ ہندو کی حمایت والے اداروں کے کارکنوں کو جانی طورپر ختم کرنے اور اس کے ذریعےبرسراقتدار پارٹی  جدوجہد کو ختم کرنے کی سازش رچنے کا الزام لگایا۔ شرپسندوں کے ذریعے قتل ہوئے ردریش کے خاندان والوں کو مناسب معاوضہ دینے اور قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے انصاف دلانے کی مانگ کی گئی ہے۔ اوراگر اس تعلق سے مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو سخت احتجاج کیا جانے کی دھمکی اپیل میں دی گئی ہے۔ بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، ضلع نائب صدر گوندنائک نے احتجاجیوں سے خطاب کیا۔ بی جے پی یوتھ مورچہ کے صدر شنکرنائک نے اپیل کی خواندگی کی۔ بی جے پی ضلع یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری سنیل بی نائک، دینیش نائک، سبرائے دیواڑیگا، سنتوش نائک مرڈیشور، مکندنائک، جینت گونڈ، مادیو نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: